کیا ڈائنا سورز کا وجود ابھی بھی دنیا میں موجود ہے؟
- 11, مئی , 2022
ساحل سمندر پر ڈائنا سورز کے بچوں کی دوڑ کی ایک ویڈیو وائل ہوئی جس کے بعد انٹرنیت پر تمام صارفین حیران رہ گئے جبکہ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کے بعد پریشانی کا بھی اظہار کیا ۔اس ویڈیو کے وائل ہونے کے بعد مختلف لوگوں نے سوال اٹھائے کہ کیا ابھی بھی دنیا میں ڈائنا سورز کا وجود موجود ہے یا پھر ڈائناسورز دنیا میں واپس آگئے ہیں؟
اس ویڈیو کو ٹو ئٹر پر ایک شخص نے پوسٹ کیا اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ یہ منظر اس نے چند سیکنڈز میں دیکھا اور اس کو ریکارڈ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈائنا سورز کے بچے گروہ کی صورت میں ایک جانب سے دوسری جانب دوڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چند سیکنڈز کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو کافی دیر تک کنفیوز رکھا اور کئی لوگوں نے اس پر مختلف رائے کا اظہار بھی کیا تاہم تحقیق کیے جانے کے بعد پتا چلا کے یہ ڈائناسورز کے بچے نہیں بلکہ پروسیونیڈی فیملی سے تعلق رکھنے والے کواٹیز ہیں۔
ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص نے اس ویڈیو کو ریورس کر کے لگایا جس کی بدولت یہ کواٹیز نہیں بلکہ ڈائناسورز کے بچے لگ رہے تھے۔
مزید پڑھیں: کبوتر کی وجہ سے ورلڈ اسنوکرچیپمئن شپِ رُک گئی
تبصرے