شکر گڑھ کے ریلوے سٹیشن کے قریب ۶ افراد کا پُر اسرار قتل

 

 پولیس کے مطابق  شکر گڑھ  میں نورکوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ۶ افراد کی لاش برآمد ہو ئی جن کا تعلق ڈکیت گینگ  سے تھا اور سب افراد کئی  غیر قانونی  کاروائیوں میں شامل تھے  جس کی وجہ سے  ان پر کئی مقدمات بھی درج تھے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ۶ افراد کے قتل کا مقدمہ شہری اُسامہ  اور اس کے  ساتھی کے خلاف درج کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او علاقہ نورکوٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے بعد  قاتلوں کے خلاف تفتیش شروع ہو چکی ہے۔

 

نورکوٹ کے ڈی ایس پی  ملک خلیل کے مطابق   مقتولین نے  ایک سے ڈیڑ ہ ماہ قبل شہری اُسامہ کے گھر ڈکیتی کی اور کئی اشیاء اس کے گھر سے چوری کر کے لے گئے جس کے بعد بدلہ لینے کے لیے  شہری اُسا مہ نے منظم طریقے سے ڈکیت گینگ کے سربراہ  اشرف خان سے تعلقات بنائے اور  اس کے گینگ میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا۔گزشتہ رات اُسامہ نے ا س گینگ کو شکر گڑھ  میں واقعہ نورکوٹ  ریلوے اسٹیشن کے قریب بلایا  اور  بڑی مہارت کے ساتھ نشہ آور اشیاء کا استعمال کر کے ان کو بے ہوش کر دیا ۔ اس کے بعد شہری اُسامہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کران پر فائرنگ کی اور۶ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہوئے جانے والے افراد سے  بڑی مقدار میں اسلحہ برآ مد ہوا  جس میں پستول اور کلاشنکوف جیسے ہتھیار  شامل تھے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد پر درجنوں مقدمات درج ہیں جن میں زیادتی،ڈکیتی،چوری ،گینگ وار اور قتل  سرِ فہرست ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مقتولین نے شہری اُسامہ کے گھر سے پچاس لاکھ کی مالیت کی ڈکیتی  کی اور فرار ہو گئے۔

 

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ قاتلوں کے خلاف تفتیش شروع ہو چکی ہے اور ان کی تلاش جاری ہے ،جلد  ہی اُسامہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئر پورٹ پر  ابوظہبی جانے والےمسافر سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+