پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا پر سرگرم، آزاری مارچ کے نئے لوگو کے ساتھ رابطہ ایپ بھی متعارف
- 12, مئی , 2022
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کا نیا لوگو متعارف کروا دیا گیا ۔ سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ٹوئٹ کر کے سوشل میڈیا صارفین سے آزادی مارچ کے نئے لوگوں کی تصویر شیئر کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شائع لوگوں پر عوام کا مختلف ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔
آزادی مارچ کے نئے لوگو میں ہاتھ میں لگی ہوئی ہتھکڑی ٹوٹی ہوئی دکھائی دی اور لوگو پر "غلامی نا منظور" لکھا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سپوٹرز اور کارکنان کی جانب سے اس کو شش کو کافی سراہا بھی گیا ۔
گزشتہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےملک کے کئی شہروں میں جلسے منعقد کروائے گئے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ان جلسوں کے بعد ملک میں ہونے والے آزادی مارچ کا اعلان کریں گے۔
اس کے علاوہ تحریک انصاف کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے رابطہ ایپ بھی متعارف کروا دی گئی ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ایپ کا اصل مقصد عوام کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہنا ہے تا کہ عوام کی رائے بروقت موصول کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی جانب سے بڑا الٹی میٹم، اسلام آباد میں ۲۵ لاکھ لوگ بلانے کا اعلان
تبصرے