پولیس اور محکمہ لا ئیو سٹاک کی مشترکہ کاروائی، ۱۲ من مردہ مرغیوں کا گوشت ضبط
- 12, مئی , 2022
اوکاڑہ: حجرہ شاہ مقیم میں واقع کوٹ شیر خاں کے علاقے میں ۱۲ من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق پو لیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مردہ گوشت بیچنے والوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کی گئی۔
پولیس نے کاروائی کے بعد دو افراد راشد اور وسیم شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مضرِ صحت مردہ گوشت فاسٹ فوڈ پوائنٹس مثلاً چکن شوارما،چکن برگر اور دیگر سٹالز والوں کو مہیا کیا جاتا تھا ۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسی غیر قانونی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن سے کئی افراد مختلف امراض میں مبتلا ہوئے ۔
وٹر نری ڈاکٹرز اور ایکسپرٹز کے مطابق مردہ گوشت کھانے سے عوام میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں جو کہ ہر شخص کے لیے مضرِ صحت ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے