توشہ خانہ پر نئی پالیسیاں بننے کا امکان،ایک ماہ میں حتمی فیصلہ متوقع
- 13, مئی , 2022
ڈسکرپشن: حکومتِ پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ کے معاملات پر نئی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس کے بعد توشہ خانہ میں موصول ہونے والے تحا ئف عام عوام کے لیے دستیاب ہونگے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کو درپیش مسائل ان پالیسیوں کے تحت ختم کیے جائیں گے۔
اسلام آباد: توشہ خانہ معاملے پر حکومت کی طرف سے جلد ہی نئی پا لیسیاں بنانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے توشہ خانہ کی نئی پایسیوں پر کام جاری ہے جو کہ جلد ہی متعا رف کروا دی جائیں گی۔ پالیسی کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف اور ان کو وصول کرنے والے نمائندگان سے متعلق تمام اشیاء عام عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق ایک وفاقی کابینہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ توشہ خانہ سے متعلق نئی پالیسیوں پر حکومت کام کر رہی ہے جس کے بعد تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ ماضی میں عمران خان کی حکومت میں توشہ خانہ کے تحا ئف سے متعلق کافی مسائل دیکھنے میں آئے جس کے بعد حکومت نے نئی پالیسیاں بنانے کا کام شروع کیا ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملنے والے تحائف کو بیچ کر حکومتی خزانے کے لیے مشکلات پیدا کیں۔
حالیہ حکومت کے دور میں ایک فرد کی جانب سے تحائف کے متعلق معلومات کی درخواست جمع کروائی گئی مگر اس معلومات کو فراہم کرنے کی درخواست حکومت کی جانب سے رد کر دی گئی۔ حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ معلومات خفیہ تھیں جو کہ فراہم کرنا ممکن نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: سابق گورنر چوہدری سرور کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان
تبصرے