پاکستانی کوہ پیماہ عبدالجوشی نے مائو نٹ ایورسٹ سر کر لیا
- 16, مئی , 2022
پاکستانی کوہ پیماہ عبدالجوشی نے پاکستانی قوم کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا ہے۔کوہ پیمائوں کے حلقے میں "پاتھ فائینڈر" کے نام سے مشہورعبدالجوشی نے مائونٹ ایورسٹ سر کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ۳۸ سالہ کوہ پیماہ عبدالجو شی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پیر کی صبح ا نہوں نے آٹھ ہزار آٹھ سو انچاس میٹر اونچی پہاڑ کی چوٹی کو سر کیا۔
عبدالجوشی مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں اس سے قبل وہ انا پورنا کو بھی سر کر چکے ہیں۔ مرزا علی بیگ،ثمینہ بیگ،عبدالجبار بھٹی،شہروز کاشف،سرباز علی،حسن سدپارہ اور نذیر صابر بھی مائونٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجو شی نے پچھلے سال گلگت بلتستان میں واقع انتہائی پیچیدہ پاسو کونز کر بھی سر کیا اور پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے مائونٹینر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ کے ٹو پر وہ کیمپ ۳ تک ہی رسائی حاصل کر سکے اور خراب موسم کے باعث ان کو واپسی کا راستہ اختیار کرنا پڑا ۔
عبدالجوشی عام طور پر اُس چوٹی کو سر کرنے کا آغا ز کرتے ہیں جسے ماضی میں کسی نے سر نہ کیا ہو اور یہی ان کی خوبی ہے۔ماضی میں ایک انٹرویو میں عبدالجوشی نے کہا کہ جونہی اُن کی نظر کسی چوٹی پر پڑتی ہے تو ان کی نظریں خود بخود اس پر ٹریک تلاش کرنا شروع کر دیتی ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ہر قسم کا ٹیلنٹ موجو د ہے اور ہر سال کئی پاکستانی ایک نیا ریکارڈ کر کے پاکستان کو نیا اعزاز بخشتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مشتعل اور پر تشدد ہجوم کی روک تھام کے لئے پیغامِ امن کا انعقاد
تبصرے