امریکہ میں مقیم پاکستانی وفد کا سکھ برادری کے ہمراہ اسرائیل کا دورہ

 

کراچی: میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں موجود پاکستانی  وفد نے سکھ برادری کے ہمراہ اسرا ئیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسرا ئیل کے صدر سے ملاقات کی۔ یہ دور اسرائیل کے حامی سول گروپ شاراکا کی طرف سے سپانسر کیا گیا۔

 

یہ گروپ ۲۰۲۰ میں ابراہیم معاہدے پر دستخط ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد  وجود میں آیا۔ یہ گروپ اسرائیل کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات  کے فروغ  کے لیے کام کرتا ہے۔

 

ترجمان شاراکا نے بتایا کہ ان کو جنوب مشرقی ایشیا سے  مسلمانوں اور سکھوں کے وفد کو اسرائیل لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور اسی گروپ  کی بدولت ایک پاکستانی یہودی کو اسرائیلی صدر اسحاق ہر زوگ سے ملنے  کی اجازت فراہم کی گئی۔ ملاقات میں امریکہ میں مقیم لابسٹ پاکستانی  نژاد انیلا بھی شامل تھی۔ وفد کی جانب سے اسرائیل کے صدر سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر بات چیت ہوئی ،اس کے علاوہ   وفد نے اسرائیل کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی۔

 

اسرائیلی حکام نے وفد کو   سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور مختلف مسلم مما لک کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت  اور دیگر معلومات سے آگاہ کیا ۔ پاکستانی میڈیا کے کچھ لوگ بھی اس  وفد میں شامل تھے جو اسرائیلی حکام سے ملنے اسرائیل گیا جن میں سرکاری ٹی وی سے تعلق رکھنے واے صحافی احمد قریشی بھی شامل تھے۔

 

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسی ملاقاتیں ہوئیں جن میں پاکستانی افراد شامل تھے مگر اسرائیل سے تعلقات سنوارنے کے لیے  پاکستانی عوام   کا کلیدی کردار ہے اور پاکستان کے بانی قائد اعظم نے بھی اپنا مئو قف بہت سال پہلے دنیا کے سامنے پیش کر دیا تھا کہ ہم اُس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے جب تک فلسطینیوں کو اُن کے حقوق نہیں مل جاتے۔

 

مزید پڑھیں: بھارت اور سری لنکا تنازعات

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+