قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا سیاست میں انٹری کا اعلان

 

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف  نے آئندہ سالوں میں سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ،نجی ٹی وی شو میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی حا لات کا بغور جائزہ لے رہا ہوں،ابھی ملک کے لیے کچھ کرنے کی ہمت اور سکت رکھتا ہوں  لہٰذا ممکن ہے کہ آئندہ دو تین سالوں میں سیاست میں آجائوں ۔

 

راشد لطیف سے سوال ہوا کہ  وہ کس سیاسی جماعت سے وابستگی اختیار کریں گے یا اپنی سیاسی جماعت متعارف کروائیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ سب جانتے ہیں کہ میرے نظریات کس جماعت سے ملتے ہیں اور میں کس سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہوں،انکا  کہنا تھا کہ وہ ماضی کے تعلقات کو  نہیں بھولتے اور ان کا اپنا ایک نظریہ ہے جس کے مطابق وہ سیاست میں قدم جمانے کے لیے تیار  ہیں۔ سیاست پر مزید سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ اچھی آفر کے انتظار میں ہیں جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

واضح رہے کہ سابق کپتان راشد  لطیف نے  ۱۹۹۲ سے ۲۰۰۵ تک پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں ۳۷ ٹیسٹ میچز اور ۱۶۶ ون ڈے میچز شامل ہیں۔راشد لطیف نے کشمیر پریمیئر لیگ میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا  ، کشمیر پریمئر لیگ میں انہوں نے بطور ڈائریکٹر  بھی فرائض سر انجام دیے ہیں ۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ ان کا کشمیر پریمئر لیگ کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ ہے اور  وہ ایک سال تک ان کی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے،اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی کراچی کنگز میں بھی حصہ لیں گے جہاں وہ کراچی کنگز کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے  لیے کام کریں گے۔

 

مزید پڑھیں: قومی کر کٹر محمد رضوان کا ویرات کوہلی کی خراب فارم پر تبصرہ

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+