سٹیٹ بینک کی جانب سے بڑا دعویٰ، اوور سیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کر دی

 

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے  بیان دیا کہ ماہانہ ملکی ترسیلات ِ زر نے  تاریخ میں  پہلی بار تین عرب ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا ۔ گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کی جانب سے  جاری کردہ اعداو شمار  کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے صرف دس ماہ میں  ترسیلاتِ زر میں مجموعی طور پرسات اعشاریہ چھ فیصد تک اضافہ ہوا ہے جو کہ پاکستانی عوام کے لیے خوشی کی خبر سے کم نہیں ہے۔

 

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال  ۲۰۲۱ کے اپریل میں ترسیلاتِ زر تقریباً ۲۷ اعشاریہ ۶ ڈالرز کی تھیں  جبکہ ماضی کی بات کریں تو ۲۰۲۱ میں یہ شرح ستارہ اعشاریہ ۱ تھیںمگر رواں برس مارچ کے بعد  پاکستان میں ماہانہ ترسیلاتِ زر میں   کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

 

سٹیٹ بینک کے مطابق   اپریل میں مارچ ۲۰۲۲ کی ماہانہ ترسیلات  ِ زر میں ۱۱ اعشاریہ ۹ فیصد اضافہ دیکھنے میں  آیا۔اگرچہ پاکستان کی معیشت اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے مگر ہمیشہ سے پاکستانیوں کے لیے مسیحا بننے والے  اوور سیز پا کستانی اس دفعہ بھی مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کمزور معیشت سے لڑنے کے لیے پاکستان کی مدد کو آ پہنچے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: سبسڈی برقرار رکھنا معیشت کے لیے خطرہ

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+