عثمان بزدار کو لاہور ہائیکورٹ سے سبکی کا سامنا۔۔۔۔ گھر جاؤعدالت کا دوٹوک موقف

لاہور: وقار اسلم سے)   عثمان بزدار کیس کی سماعت میں درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ وزیراعلیٰ نے مستعفی ہوتے ہی استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا جبکہ اسے غیر قانونی طور پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منظور کیا تاہم حمزہ شہباز کو حلف لینے سے روکا جائے اور عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے منصب پر بحال کردیا جائے، معزز عدالت نے سماعت  میں قانونی نقطے سامنے رکھتے ہوئے کیس نمٹا دیا اور بزدار کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ عثمان بزدار نے گزشتہ روز موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھاشن نہ دیں اور کام کر کے دکھائیں۔ اس فیصلے کے بعد بزدار کی آخری امید بھی دم توڑ گئی اور دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+