شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ چین کے کرونا کے دوران تعاون کی قدر کرتے ہیں
- 18, مئی , 2022
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاک چین دوستی پر اٹھنے والے تمام تحفظات کا جواب دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاک چین دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کرونا کے دوران چین کی جانب سے دی جانے والی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
دریں اثناء یہ چمہ گوئیاں کی جا رہی تھیں کے شہباز شریف کی حکومت چین سے تعاون نہیں کر رہی جس کو رد کرتے ہوئےشہباز شریف نے پاکستان میں مقیم چینی نژاد افراد، آفیشلز کو مکمل سیکورٹی دینے کا حکم صادر کیا
یہ بھی واضح رہے کہ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے پاک چین دوستی کو گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے بیان میں یہ وضاحت کردی کے چین کے ساتھ ایسی کوئی نامسائد حالات نہیں ہیں بلکہ وہ چین کے پاکستان میں موجود تمام اشخاص کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے فکر مند ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے اس بیان سے پھیلائی گئی تمام افواہیں دم توڑ گئیں یہ بھی روز روشن کی طرح عیاں ہوگیا کہ کوئی گومگو باقی نہیں۔ پاکستان چین کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کو بھی محفوظ بنانے میں سرگرم عمل ہے۔
تبصرے