نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کا دورہ چھوڑنے پر ملین ڈالرز کا ازالہ ادا

New Zealand cricket board to return all expenses

نیوز ٹوڈے:نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کا دورہ چھوڑنے پر ملین ڈالرز کا ازالی ادا کر دیا گیا،بتایا جا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات بحال ہو چکے ہیں جو کہ پچھلے سال میں پاکستان کا دورہ چھوڑنے پر پیچیدگی کا شکار ہو گئے تھےمگر نیوزی لینڈ کی جانب سے اس کا ازالہ ادا کر کے ایک اچھی مثال قائم کی گئی اور تعلقات کو معمول پر لایا گیا ۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہوٹل بکنگ،سیکیورٹی،مارکیٹنگ اور براڈ کاسٹنگ کی مد میں لاکھوں ڈالرز کا ازالہ ادا کر دیا گیا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے جلد ہی دوبارہ کھیلے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ برس مئی میں پاکستان آکر دس وائٹ بال میچز کھیلے گی جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کو ٹرائینگولر سیریز میں شمولیت کی دعوت دی گئی جو کہ پاکستان نے قبول کر لی،یہ سیریز رواں سال نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+