روس صرف یوکرین سے نہیں بلکہ دو دو مورچوں پر جنگ کا سامنا کر رہا ہے
- 21, مئی , 2022
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یہ کہا ہے کہ روس اس وقت دو دو مورچوں پر جنگ لڑ رہا ہے ایک تو یوکرین کے خلاف اور دوسری سائبر جنگ اور یہ دونوں جنگیں پچھلے تین مہینوں سے روس جھیل رہا ہے اور ان کا مقابلہ بھی کر رہا ہے ۔
روس نے کہا ہے کہ جس طرح یورپ ، نیٹو اور امریکہ روس کے خلاف یوکرین کو مدد پہنچا رہے ہیں اور یوکرین کو روس کے آگے جھکنے نہیں دے رہے اسی طرح روس کو سائبر حملوں کا سامنا بھی ہے جن کو روس نا کام کر رہا ہے ۔
سائبر حملے کا مطلب ہے جب کوئ حملہ آور کمپیوٹر کے نیٹ ورک میں بغیر اجازت داخل ہوتا ہے اور پھر اس نیٹ ورک کا ڈیٹا یا معلومات یا سسٹم لیک کر دیتا ہے یا ختم کر دیتا ہے یا خراب کر دیتا ہے ۔ جس سے نیٹ ورک کو یا کمپنی کو نقصان پہنچتا ہے ۔ تو اسے سائبر حملہ کہتے ہیں اور حملہ آور کو سائبر کریمینل یا ہائیکر کہتے ہیں ۔
روسی چینل آر ڈی نے یہ اعلان کیا ہے کہ ایک نا معلوم ہائیکر گروپ نے روس کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کیا ہے ۔روس نے جب یوکرین پر حملہ کیا تو کئ ملکوں نے روس پر پابندیاں لگائیں ۔ ٹویٹر اورگوگل ان نیٹ ورکز نے بھی پابندی لگا دی ۔
مزید پڑھیں: روس اور امریکہ سمندر میں آمنے سامنے آچکے ہیں ہارپون اور نیول سٹرائک میزائلوں سے روس پر حملہ
تبصرے