سینئر صحافیوں کے خلاف مقدمات پر عمران خان برہم

FIR against senior acnhors

نیوز ٹوڈے:عمرا ن خان نے سینئر صحافی برادری ارشد شریف،صابر شاکر اور عمران ریاض خان کے خلاف مقدمات پر شدید مذ مت کی اور عدلیہ سے انصاف کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنا بیان شائع کیا کہ یہ سیاسی مخالفت کے ہتکنڈے ہیں اور امپورٹڈ حکومت کے ایسے اقدامات ہر گز قابلِ قبول نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان نے کہا کہ پہلے امریکہ کی مددسے ہماری حکومت گرائی گئی اور اس کے بعد ن لیگ صحافیوں سے انتقامی کاروائی پر اُتر آئی ہے جو کہ نا قابلِ برداشت ہے۔

واضح رہے کہ ارشد شریف،صابر شاکر ،عمران ریاض خان اور دیگر صحافیوں کے خلاف سینکڑوں مقدمے درج ہو چکے ہیں۔ان صحافیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے نیشنل ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف نفت انگیز ماحول کو پھیلانے میں ہواد ی ہے۔مقدمات دفعات ایک سو اکتیس،ایک سو تریپن اور ایک سوپانچ کے تحت درج کیے گئے۔

فرنٹ لائن پر جوانوں کے ساتھ رپورٹنگ کرنے والے اور عوام کو سچائی بتانے والے ارشدشریف پر سینئرصحافی مطیع اللہ جان کے یوٹیوب چینل پر کی گئی گفتگو کو بنیاد بنا کر ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اینکرارشد شریف پرمقدمہ کرنے والا طیب حسین بھٹی جعلی وکیل ہی نہیں بلکہ ایرانی ڈیزل چوری اور اسمگلنگ کے مقدمے میں بھی ملوث ہے، پولیس نےرنگے ہاتھوں پکڑ کر اس پر مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب دادو میں مقدمہ کرنے والےعامرعلی لغاری پربھی تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+