پی ٹی آئی لانگ مارچ، ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے

نیوز ٹوڈے:۲۵ کو ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت نے اپنا پلان تیار کر لیا،حکومت کا بیانیہ ہے کہ اگر احتجاج پُر امن نہ ہوا تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے اور ملک میں امن کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں،اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے ،اس کے علاوہ لاہور میں بھی امن برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب :موجودہ حکومت نے ح امن و امان کی حالیہ صورتحال کو مدِ نطر رکھتے ہوئے دفع ۱۴۴ نافذ کر دی ہے اور اسلام آباد میں ریڈ زون پر سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے حکومت کی جا نب سے حکم آیا کہ کوئی بھی شخص ضلع سے باہر نہیں جا سکتا اور ٹرانسپوٹرز کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ کوئی اپنی گاڑی مارچ میں شامل لوگوں کو دے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کا رابطہ منقطع کر دیا گیا ،جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کی جگہ پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کیا گیا اور اسلام آباد سے خیبپختونخوا جانے والی موٹر وے ایم ون کو صوابی کے مقام پر بند کر د یا گیا ۔موٹر وے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے پورے ایک ماہ کے لیے دفعہ ۱۴۴ نافذ کر دی گئی جس کے بعد ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے اور مظاہرین کے خلاف سخت کاروئی کی ہدایت بھی دی گئی۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+