دنیا ایک بار پھر سرد جنگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے
- 29, مئی , 2022
یونائیٹڈ نیشن کونسل میں امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلیسٹک میزائل ٹیسٹ کی سخت مخالفت کی ہے اور شمالی کوریا پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور ٹیسٹ کے حوالے سے پابندی لگانے کی کوشش کی ہے جس پر روس اور چین نے امریکہ کے خلاف ویٹو کر دیا یو این میں امریکہ کی اس طرح مخالفت امریکہ کی لیے ایک بڑا جھٹکا ہے ۔
اس سے پہلے 2006 ء میں شمالی کوریا نے ایٹمی میزائل کا ٹیسٹ کیا تھا جس پر امریکہ نے شمالی کوریا کی سخت مزمت کی اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی لگا دی جس کے بعد شمالی کوریا نے ہتھیاروں کی تیاری کا کام نہیں روکا بلکہ روس کی مدد سے خفیہ طور پر جاری رکھا ۔
اب شمالی کوریا نے روس ، یوکرین جنگ کے دوران جب امریکہ روس کی دھمکیوں سے بوکھلایا ہوا تھا ایسے میں شمالی کوریا کا اپنی طاقت کا اظہار کرنا کسی جھٹکے سے کم نہیں تھا کہ روس اور چین کی مخالفت نے امریکہ کے ہوش ہی اڑا دیے کیونکہ روس اور چین کا کہنا ہے کہ وہ یو این میں شمالی کوریا پر کسی صورت پابندی نہیں لگنے دیں گے ۔
روس اور چین کے تعلقات دن بدن مضبوط ہوتے جا رہے ہیں چین روس سے ہی جدید ٹیکنالوجی خرید رہا ہے اور دوسرا روس اور چین شمالی کوریا کے معاملے پر بھی متفق ہو چکے ہیں یہ بات امریکہ کو پسند نہیں آئ کیونکہ اس گٹھ جوڑ سے امریکہ کی طاقت کمزور ہو جاۓ گی ۔
امریکہ اب ان حالات کو سرد جنگ کی طرف لے جانا چاہتا ہے ممکن ہے پھر دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو جاۓ ایک طرف روس ، چین ، شمالی کوریا اور پاکستان جیسے ملک ہوں گے اور دوسری طرف امریکہ ، یورپ اور نیٹو ممالک ہوں گے ۔
مزید پڑھیں: کیا دنیا کو نظر آنے والا روس کاصدر پیوٹن اصلی ہے یا ان کا باڈی ڈبل ہے
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین

تبصرے