پاکستان حکومت نے یوکرین کی درخواست پر دوسری مرتبہ امدادی سامان روانہ کیا، 7.5 ٹن سامان پاک فضائیہ یوکرین پہنچائے گی

نیوز ٹوڈے:نیوز ٹوڈے کے مطابق بھیجے جانے والے امدادی سامان میں دوائیاں، طبی آلات، کمبل اور غذائی اشیاء شامل ہیں،ان اشیاء کی اس وقت یوکرین کی عوام کو نہایت اش ضرورت ہے۔

پاک فضائیہ اس آپریشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے خصوصی سی 130 طیارے کے ذریعے 7.5 ٹن امدادی سامان یوکرین پہنچایا جائے گا۔ پاک فوج کا طیارہ 3 جون کو امدادی سامان لے کر پاکستان سے یوکرین روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان یوکرین کی درخواست پر انسانی حقوق کی خاطر 15 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ یوکرین بھیج چکا ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ ہر مسائل کے دوران عالمی برادری کے شانہ بشانہ کام کیا ہے،چاہے پھر اقوامِ متحدہ کی جانب سے امن و امان کا آ پریشن ہو یا کسی کمزور ملک کی مدد ہو،پاکستان نے ہمیشہ مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+