پاکستان میں منکی پوکس کا کوئی کیس نہیں،وزیرصحت نے تمام افواہیں رد کر دیں

نیوز ٹوڈے:وفاقی وزیر صحت عبد القادرپٹیل نے بیان دیاکہ ہم نے منکی پوکس کی ٹیسٹنگ کے لیےکٹس فراہم کیں مگر نتیجے میں معلوم ہوا کہ پاکستان میں منکی پوکس کا کیس ہے ہی نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلعی سطح پر سروے کیا گیا ہے جس میں اس بیماری کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے مگر اس کے باوجود پاکستان میں منکی پوکس کا کوئی کیس دریافت نہیں ہوا۔

نیو زٹوڈے :رپورٹس کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلے اس وائرس سے بچنے کی تلقین کی گئی مگر جب تحقیق کے بعد واضح ہو گیا کہ پاکستان میں منکی پوکس کا خدشہ نہیں ہے۔

مونکی پوکس نایاب بیماریوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔منکی پوکس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک کانگو وائرس جبکہ دوسر ی قسم مغربی افریقی انواع کے طور پر جانی جاتی ہے۔

نیوز ٹوڈے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کانگو وائرس میں اموات کا خطرہ دس فیصد ہے جبکہ مغربی افریقی میں ہر دو میں سے ایک کیس میں اموات کی واضح شرح دیکھی گئی ہے۔

منکی پوکس زیادہ تر جانوروں سے منتقل ہوتا ہے جبکہ انسانوں سے منتقل ہونے کی شرح بہت کم ہے ،منکی پوکس کی بدولت تیز بخار،خارش اور جسم پر چھالے بن سکتے ہیں۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+