سراج الحق حکومت کی کارکردگی سے نالاں کیوں؟

Siraj ul haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کھرا موقف پہلے کچھ روز سے ہی ان کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے جس میں وہ سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ تینوں سیاسی جماعتیں عوام کے ملے مینیڈیٹ پر پورا نہیں اتری۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ پچھلی حکومت اور اس حکومت میں کوئی واضح فرق دیکھنے میں نہیں آیا یہ آج بھی کشکول اٹھائے پھرتے ہیں فرق صرف یہ ہے فقیر تبدیل ہو چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی اپنی سادگی اور وضع داری کی وجہ سے کئی عوامی حلقوں میں مقبول ہیں جس کی بڑی وجہ ان کا دلیل سے بات کرنا ہے۔ سراج الحق نے کچھ روز قبل یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ رواں سال کے مالی بجٹ کو سود جیسے ناسور سے پاک کیا جانا چاہیے۔  امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ یہ بھی ثابت ہوگیا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے پاس سرے سے ملکی مسائل کا حل موجود ہی نہیں۔ ان بیانات میں سے کچھ بیان تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد دئیے۔ لیکن صورتحال یہ واضح کرتی ہے کہ وہ حکومتی کارکردگی سے کافی ناخوش دکھائی دیتے ہیں

user
وقار

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+