امریکہ اور چین تائوان کے مسئلے پر متفق
- 03, جون , 2022
ایک وقت تھا جب چین اور امریکہ میں گہری دوستی تھی لیکن پچھلے کچھ وقتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور اب حالات ایسے بن چکے ہیں کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے دشمن بن چکے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی وقت جنگ ہو سکتی ہے ۔
چین کا کہنا ہے کہ وہ ہر مشکل سے نمٹنے کیلیے تیار ہے اور پھر وہ مشکل چاہے جنگ ہو یا تائوان پر قبضہ ہو کیونکہ امریکہ کے ارادوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو آگ یوکرین میں لگی ہوئ ہے امریکہ ویسی ہی آگ چین میں لگانا چاہتا ہے جس طرح یوکرین تباہ ہوا ہے ویسے ہی امریکہ چین کو بھی خاک میں ملانا چاہتا ہے لیکن امریکہ کو یہ سمجھنا ہو گا کہ نہ تو چین یوکرین کی طرح کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ کے پاس روس کی طرح ہتھیار ہیں تبھی تو چین بار بار تائوان پر اپنے جنگی طیارے بھیجتارہتا ہے اور امریکہ دیکھتا رہتا ہے کچھ کر نہیں سکتا صرف دھمکیاں دیتا رہتا ہے ۔
لیکن اب ایک طرف امریکہ چین کو سبق سکھانا چاہتا ہے تو دوسری طرف چین نے بھی امریکہ کو جواب دینے کی تیاری کر لی ہے دونوں ملکوں کے درمیان جنوبی سمندر اور تائوان کو لے کر سرد جنگ چھڑی ہوئ ہے چین کو لے کر امریکہ دھمکی بھرا انداز اپنا رہا ہے اور چین بھی جنگ کی تیاری میں لگا ہوا ہے ۔
روس ، یوکرین جنگ کے بعد اگلا مورچہ جنوبی چینی سمندر میں کھلنے والا ہے دراصل چین اور امریکہ کے اختلافات کی اور بھی کئ وجوہات ہیں جن میں ایک سولومن جزیرہ ہے جو آسٹریلیا کے قریب ہے اور چین اس پر اپنا فوجی اڈہ بنانا چاہتا ہے جو آسٹریلیا کیلیے خطرے کا اشارہ ہے ۔
چین کو اس بات کی فکر نہیں ہے کہ اب امریکہ سے اس کے تعلقات دوبارہ کیسے سدھر سکتے ہیں کیونکہ چین جس طرح تائوان کو ڈرا رہا ہے وہ چین کی طرف سے جنگی اشارہ ہے جس پر چین کسی بھی وقت عمل کر سکتا ہے روس نے تو یوکرین پر تین مہینے کا وقت
دے دیا لیکن چین اب ایسا نہیں ہونے دے گا بلکہ چین چند گھنٹوں میں ہی تائوان پر قبضہ کر لے گا ۔
مزید پڑھیں: دنیا میں آنے والے مہنگائ کے سیلاب کا ذمہ دار یورپ ہے
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تبصرے