ایران اور ترکی وینزویلا اور کیوبا کے ذریعے امریکہ کی گردن تک پہنچ گۓ

روس ، یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اب امریکہ کے خلاف تمام دشمن اکٹھے ہو گۓ ہیں روس اور چین مل کر شمالی کوریا کا ساتھ دے رہے ہیں ترکی اور ایران وینزویلا کے پیچھے کھڑے ہیں وینزویلا کے ساتھ رشتے مضبوط ہونے کا مطلب ہے کہ وہ امریکہ کی گردن تک پہنچ چکے ہیں اور امریکہ کے گھر میں ہی اسے گھیر رہے ہیں ۔

 

سپر پاور کو گھیرنے کیلیے اس کے سب دشمن اکٹھے ہو رہے ہیں اس فہرست میں وہ ملک بھی شامل ہو رہے ہیں جو کبھی اس کے دوست تھے اور اس کے ازلی دشمن بھی شامل ہیں ان میں سب سے پہلا نمبر روس اور چین کا ہے اور یہ دونوں طاقتیں مل کر امریکہ پر ایٹمی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں پھر وینزویلا کا نمبر آتا ہے نکولاس ماڈورو  دنیا گھوم رہے ہیں اور امریکہ کے دشمنوں سے مل رہے ہیں ۔

 

نکولاس سب سے پہلے ترکی پہنچے اور ترکی کے صدر اردگان نے ان کا کھلے دل سے استقبال کیا اردگان کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر لگی پابندیوں کی ترکی مذمت کرتا ہے اور اب ہر مشکل میں اپنے دوست کے ساتھ کھڑا رہے گا ترکی اور وینزویلا کا یہ گٹھ جوڑ امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ہے ۔

 

ترکی دورے کے بعد اب نکولاس ایران پہنچنے والے ہیں اور تہران میں بیٹھ کر وہ امریکہ کے خلاف کیا منصوبہ بندی کریں گے سوال یہ ہے کہ نکولاس کیوں امریکہ کے دشمنوں سے مل رہے ہیں اور امریکہ پر اس کا کیا اثر پڑنے والا ہے ؟

 

دراصل وینزویلا سے امریکہ کی پرانی دشمنی ہے اور امریکہ نے وینزویلا پر کئ پابندیاں بھی لگا رکھی ہیں وینزویلا سے امریکہ کا فاصلہ 4505 کلو میٹر ہے اور امریکہ کا ایک اور دشمن ہے کیوبا جو امریکہ سے 2443 کلو میٹر دور ہے ایران ان ممالک تک پہنچنے کی تیاریوں میں ہے اور ایران کو بھی اب ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا کیونکہ ایران بھی ایٹمی ملکوں میں شمار ہوتا ہے اور اگر ایران نے اپنے یتھیار وینزویلا اور کیوبا تک پہنچا دیے تو یہ امریکہ کیلیے اور بھی خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔

 

امریکہ کے خلاف اس کے دشمنوں نے اس طرح جال بچھایا ہے کہ امریکہ کے بچاؤ کا کوئ راستہ نہیں چھوڑا کیونکہ شمالی کوریا کے پیچھے روس اور چین امریکہ کے خلاف کھڑے ہیں روس اور چین ایران کے ساتھ بھی کھڑے ہیں ایران وینزویلا کے ساتھ ہے وینزویلا کے ساتھ ترکی ہے میکسیکو ، نیکا راگو اور کیوبا بھی وینزویلا کے ساتھ ہیں اس طرح یہ ایک گول دائرہ ہے جس کے درمیان میں امریکہ ہے اس طرح شمالی کوریا اور چین کے بندھن سے امریکہ کے دوست ممالک جاپان ، آسٹریلیا ، تائوان اور جنوبی کوریا خطرے میں ہیں روس نے یورپی ممالک کو کئ بار جنگ کی دھمکی دی ہے اس طرح یہ موجودہ صورت حال امریکہ کیلیے بہت پریشان کن ہے ۔

 

مزید پڑھیں: روس نے بھارتی تیل کمپنیوں سے کیے گۓ معاہدے ختم کر دیے
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+