امریکی رپورٹ کے مطابق یوکرین اگلے سات دنوں میں جنگ ہار جاۓ گا

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور یورپی یونین سمیت تمام ملکوں نے یوکرین کو ہتھیار دیے اور روس پر پابندیوں کی بوچھاڑ کر دی لیکن روس پر ان پابندیوں کا رتی برابر بھی اثر نہ ہوا بلکہ جنگ کے دوران بھی روس نے اپنے آپ کو کافی مستحکم کیا ہے ۔

 

روس ، یوکرین جنگ کے ساتھ ہی ہر ایک کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ روس ، یوکرین جنگ کب ختم ہو گی یوکرین کا وجود بٹ جاۓ گا یا روس کو شکست ہو گی پچھلے چار مہینوں سے ہر شخص اس سوال کا جواب جاننا چاہتا ہے ۔

 

امریکہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق اگلے سات دنوں میں یوکرین روس سے جنگ ہار جاۓ گا اس امریکی دعوے کی وجہ کیا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکہ اور نیٹو کیا کریں گے ؟ 109 دن گزرنے کے بعد آج بھی یوکرین کی ہر صبح گولے اوور بارود اور دھماکوں کی آواز سے ہوتی ہے ۔

 

اب ایک بات تو واضح ہو چکی ہے کہ روس فتح کے قریب پہنچ چکا ہے اور بہت جلد روس یوکرین کے بڑے حصے پر قبضہ کر لے گا اور یوکرین روس سے جنگ ہار جاۓ گا امریکی رپورٹ کے ان دعووں میں کتنی سچائ ہے اس کا اندازہ ان باتوں سے لگایا جا سکتا ہے کہ یوکرین کے کئ بڑے اور اہم علاقے اس وقت بھی روس کے قبضے میں ہیں اس لیے روس بہت جلد یوکرین پر اپنی فتح کا اعلان کر دے گا ۔

 

امریکی رپورٹ کی سچائ اس بات سے بھی واضح ہوتی ہے کہ اس جنگ میں امریکہ اور نیٹو نے یوکرین کی ہتھیاروں سے خوب مدد کی ہے بلکہ امریکہ اور نیٹو کے ہتھیاروں سے ہی یوکرین اب تک روس کے سامنے کھڑا رہا لیکن اب یہ ملک یوکرین کی مدد کرتے کرتے تھک گۓ ہیں اور اب یوکرین کو ہتھیار ملنا کم ہو گۓ ہیں ۔

 

نیٹو نے تو اب یہاں تک کہہ دیا ہے کہ یوکرین کو اگر روس سے بچنا ہے تو اسے پیوٹن سے سودابازی کر لینی چاہیے اور اپنا ملک روس کے سپرد کر دینا چاہیے روس سے بدلے کا دم بھرنے والا نیٹو بھی اب روس کی زبان بولنے لگا ہے اس لیے اب یہ کہا جا رہا ہے کہ یوکرین کے پاس ہار ماننے کے سوا اور کوئ راستہ نہیں کیونکہ روسی فوج اب یوکرین کے ہر اس ٹھکانے کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں دوسرے ملکوں سے لیے گۓ ہتھیار رکھے گۓ ہیں ۔

 

مزید پڑھیں: تائوان کے مسئلے پر چین اور امریکہ آمنے سامنے
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+