ترکی اور امریکہ کے تنازعات جنگی صورت اختیار کر رہے ہیں
- 17, جون , 2022
ایک ایسا ملک جو نیٹو کا بھروسے مند اور اہم ملک ہے اب امریکہ کیلیے پریشانی بنا ہوا ہے یہ ملک ترکی ہے پچھلے دو سالوں سے ترکی اور امریکہ کے درمیان روس کو لے کر تنازعات چل رہے ہیں لیکن اب ترکی اور امریکہ کے درمیان جنگ کے آثار بننے شروع ہو گۓ ہیں ۔
ترکی اور امریکہ تنازعات کی وجہ سیریا کی سر زمین ہے سیریا کے آسمان میں امریکہ کے جہاز منڈلا رہے ہیں سیریا میں کردوں کی وجہ سے امریکہ اور ترکی آمنے سامنے رہتے ہیں امریکہ اس سے پہلے بھی ترکی کے خلاف سیریا میں آپریشن کر چکا ہے اور اب بھی سیریا میں یوکرین جیسی جنگ کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔
سیریا 5 مئ 2011ء سے جنگ کی آگ میں جل رہا ہے سیریا میں ایک اسد حکومت ہے جس کو روس اور ایران کی حمایت حاصل ہے اور ایک گروپ اسد باغیوں کا ہے اس میں کرد شامل ہیں انھیں امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی حمایت حاصل ہے ترکی اور امریکہ دونوں ہی سیریا میں کردوں کو لے کر ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں ترکی کردوں کو ختم کرنا چاہتا ہے اور امریکہ کردوں کا ساتھ دے رہا ہے ۔
ترکی کردوں سے اتنی نفرت کرتا ہے کہ ترکی نے روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ یہ سمجھوتہ کیا ہے کہ اگر روس شمالی سیریا میں کردوں کے خلاف آپریشن میں ترکی کی مدد کرے گا تو وہ یوکرین کے خلاف روس کی مدد کرے گا
سیریا کے کرد امریکہ اور ترکی کے درمیان جنگ کی وجہ ہیں کیونکہ پہلی جنگ عظیم میں جب ترکی کو شکست ہوئ تو کردستان کا علاقہ سیریا ، عراق ، ترکی ، ایران اور ارمینیا جیسے ملکوں میں بٹ گیا ان علاقوں میں رہنے والے کرد اپنے لیے الگ کردستان بنانے کی کوشش میں ہیں اور اس مقصد کیلیے ترکی میں بھی کرد پارٹی کردستان کیلیے لڑ رہی ہے سیریا میں امریکہ انھی کردوں کے ذریعے اسد حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔
روس نے بھی سیریا میں اسد حکومت کی مدد کیلیے بھاری تعداد میں اپنی فوج سیریا میں تعینات کر رکھی ہے اور ان دنوں میں جب روس یوکرین جنگ میں الجھا ہوا ہے اور اپنی فوج واپس بلانے کا ارادہ کر رہا ہے تو ایران اب روس کی جگہ اپنی فوج سیریا میں بھیجے گا یہ خبر اسرائیل کیلیے پریشان کن ہے کیونکہ اس طرح ایران سیریا میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کر لے گا اس لیے اسرائیل نے سیریا میں دمشق انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لگاتار میزائلیں گرائیں اسرائیل کے اس غلط قدم پر ایران اور روس نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے ۔
مزید پڑھیں: روس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوکرین سے پہلے خلا میں موجود اس کے مدد گاروں کو سبق سکھاۓ گا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے