امریکہ کے بڑھتے ہوۓ مسائل نے اس کی سپر پاور کو کمزور کر دیا

رروس اور  یوکرین کا کوئ مقابلہ نہیں ہے لیکن جس طرح یوکرین جیسے چھوٹے سے ملک نے روس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے کسی کیلیے بھی اس کا تصور کرنا بھی مشکل تھا لیکن ایسا ہوا ہے کیونکہ یوکرین کو یورپ اور امریکہ سے مدد ملتی رہی لیکن اب جنگ کو چار مہینے ہونے والے ہیں اور اب یوکرین کے ہتھیار ختم ہونے کے قریب ہیں اور اب وہ ہتھیاروں کیلیے بار بار اپیل کر رہا ہے لیکن جتنی تیزی سے اسے مدد ملنی چاہیے تھی وہ نہیں مل رہی جس پر زیلینسکی نے اپنے بیان میں ناراضگی کا اظہار بھی کیا ۔

 

پیوٹن کے نشانے پر ایک بار پھر امریکہ ہے یوکرین پر حملہ کر کے پیوٹن نے امریکہ اور نیٹو کو چیلنج کیا تھا تمام تر پابندیوں کے باوجود  پیوٹن نہ جھکا اور نہ  ہی یوکرین پر حملہ رکا روس نے ایک بار پھر دنیا کو پیغام دیا کہ امریکہ ایک سپر پاور نہیں بلکہ کمزور ملک ہے پیوٹن نے ورلڈ آرڈر کو بدلتے ہوۓ یورپی ملکوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ  اب وہ اپنا نفع نقصان دیکھ کر امریکہ کی  بات مانیں ۔

 

کیونکہ روس نے فروری میں یوکرین پر پہلا حملہ کیا تو امریکہ  نے کیا کر لیا پھر روس نے ماریو پول پر قبضہ کر لیا جس کو  امریکہ نہ روک سکا روس نے کیو پر تابڑ توڑ حملے کیے امریکہ دیکھتا رہا روس نے خیرسون پر قبضہ کیا امریکہ یوکرین کو صرف بھروسہ دیتا رہا زیلینسکی مدد اور ہتھیاروں کیلیے فریاد کرتا رہا لیکن امریکہ کچھ نہیں کر رہا یوکرین کا زیادہ تر حصہ اب روس کے حملوں سے برباد ہو چکا ہے لیکن امریکہ صرف مدد کے نام پر فنڈز اور ہتھیار دینے کی بات کرتا رہا اس نے صرف روس پر پابندیاں لگائیں لیکن ان پابندیوں سے نہ تو پیوٹن کا ارادہ بدلا اور نہ ہی وہ رکا ۔

 

بلیک سی کے راستے کو بند کر کے روس نے اناج کی سپلائ کو روک دیا امریکہ پھر بھی کچھ نہ کر سکا روس سے گیس خریدنے والے ملک آج گیس کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں اور امریکہ کے کئ دوست ملک مہنگائ کی مصیبت جھیل رہے ہیں لیکن امریکہ ان کیلیے بھی کچھ نہیں کر پا رہا کیونکہ امریکہ خود اپنے کئ مسائل میں الجھا ہوا ہے ۔

 

ایسے کئ مسائل ہیں جو امریکہ کے سپر پاور ہونے پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں افغانستان میں طالبان کی واپسی ، روس کا فروری میں یوکرین پر حملہ ، شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیاروں اور میزائل ٹیسٹ یہ سب ایسے مسائل ہیں جن کو چاہ کر بھی امریکہ ان پر قابو نہ پا سکا اور نہ ہی روک سکا اور یہی مسائل ہیں جو امریکہ کی سپر پاور کو مشکوک بنا رہے ہیں ۔ 

 

مزید پڑھیں: روس زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی اپنی بادشاہت کی نمائش کر رہا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+