روس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوکرین سے پہلے خلا میں موجود اس کے مدد گاروں کو سبق سکھاۓ گا
- 20, جون , 2022
روس یہ جان چکا ہے کہ یوکرین نے امریکی انٹیلیجنس کی مدد سے روسی فوج کو بہت نقصان پہنچایا ہے امریکہ یوکرینی فوج تک جو معلومات پہنچا رہا ہے وہ امریکی سپیس پاور کی وجہ سے پہنچا رہا ہے امریکی سیٹلائٹس کے ذریعے امریکہ روس کی ہر حرکت پر نظر رکھ رہا ہے ۔
اب روس کو یہ شک ہے کہ امریکہ روس کی میزائلیں بند کر سکتا ہے میزائلیں اور جنگی طیارے ناکارہ کر سکتا ہے اور ملٹری سسٹم کو روک سکتا ہے کیونکہ اگر پائلٹ کو معلومات ملنا بند ہو جائیں اگر زمین سے داغی گئ میزائلیں نشانے سے ٹکرا کر سمندر میں گر جائیں اگر جنگل اور زمین پر فوج کا وائرلیس سسٹم بند ہو جاۓ اگر کسی بھی فوج کے ساتھ ایسا ہوا تو جنگ میں اس ملک کی ہار یقینی ہو جاۓ گی اور اس ملک کی فوج بے بس اور لاچار ہو جاۓ گی ۔
اس جنگ میں روسی فوج کے ساتھ ساتھ روس کی سیٹلائٹس بہت اہم ہیں روس کی سپیس ایجنسی راسکوس ماس کے ڈائریکٹر کے مطابق امریکی سیٹلائٹس یوکرین کیلیےخفیہ معلومات پہنچا رہی ہیں اور یوکرین کی فوج کو روس کی فوج کی ہر خبر مل رہی ہے میزائلوں اور راکٹس لانچرز کی تعیناتی کی معلومات بھی مل رہی ہیں ۔
روس کا دعو'ی ہے کہ ان دنوں امریکہ کی کئ پرائیویٹ سپیس ایجنسیاں یوکرین کی کھل کر مدد کر رہی ہیں اور انہی ایجنسیوں اور سیٹلائٹس کی وجہ سے روس نے کالے سمندر میں بہت نقصان اٹھایا ہے ۔
اپریل 13 ، 2022 ء کو کالے سمندر میں روس کا جنگی بیڑا بہت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا تھا رفتار تیز ہونے کی وجہ سے جہاز کی لوکیشن ہر لمحہ تبدیل ہو رہی تھی اس لیے اس وار شپ پر نشانہ لگانا بہت مشکل تھا اور یوکرین کے پاس ایسی کوئ جدید سیٹلائٹ نہیں کہ وہ اس سیٹلائٹ پر درست نشانہ لگا سکتا لیکن پھر بھی یوکرین نے ایک کے بعد ایک میزائلوں سے نشانہ لگا کر اس جنگی جہاز کو سمندر میں ڈبو دیا ۔
یہ سب کیسے ہوا ؟ روس جانتا ہے کہ یہ سب امریکہ کی سیٹلائٹس کے ذریعے ہوا راسکوس موس کے ڈائریکٹر کے مطابق امریکہ روس کی تمام معلومات یوکرین تک پہنچا رہا ہے امریکہ کی سیٹلائٹس انفرا ریڈ راڈار ڈیوائس کا استعمال کر رہی ہیں ان کی مدد سے یوکرین کو واضح تصویریں مل رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ روس جیسے ہی یوکرین کے خفیہ ٹھکانے پر میزائل لانچر سے نشانہ لگاتا ہے یوکرین میں خطرے کا سائرن بجنے لگتا ہے اور اس سے پہلے کہ روس میزائل کا بٹن دباۓ یوکرین کے فوجی زمین دوز ٹھکانوں میں چھپ جاتے ہیں ۔
ان سیٹلائٹس کا استعمال یوکرین جنگ میں پہلے دن سے کر رہا ہے جنگ کے دوران سیٹلائٹس کے ذریعے کسی ملک کو مشکل میں ڈالنے کا ہنر کوئ نیا نہیں ہے دشمن فوج کی سیٹلائٹس کو ناکارہ کر کے اسے اپنے مطابق کنٹرول کرنا سائبر وار فیئر کہلاتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ اب روس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کو پہلے خلا میں موجود یوکرین کے مدد گاروں کو سبق سکھانا ہو گا ۔
مزید پڑھیں: ترکی اور امریکہ کے تنازعات جنگی صورت اختیار کر رہے ہیں
تبصرے