کرکٹ کے متوالوں کے لیے خوشخبری ، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022، اکتوبر میں کھیلا جا ئے گا

T20 WORLD CUP 2022

 

نیوزٹوڈے الرٹ :  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ اس سال اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر کو کوالیفائر میچوں سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں کوالیفائر گیمز کو چھوڑ کر کل 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے- گروپ 1 اور گروپ 2۔ ہر گروپ میں 6 ٹیمیں ہوں گی۔ دونوں گروپوں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں ٹکرائے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 نومبر 2022 کو ہوگا۔

 

آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2022 کا میزبان ملک ؟

 

آسٹریلیا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا میزبان ہے اور تمام گیمز صرف آسٹریلیا میں منعقد ہوں گیں۔ ایڈیلیڈ اوول، دی گابا، کارڈینیا پارک، بیلریو اوول، پرتھ اسٹیڈیم، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، اور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ وہ مقامات ہیں جو ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کی میزبانی کریں گے۔

 

بھارت اور پاکستان کا میچ

 

اس عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم آسٹریلوی کنڈیشنز کی وجہ سے  کھلاڑیوں کو اضافی تیاری کرنا ہو گی۔

 

پاکستان گروپ اسٹیج میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ناقدین کے بقول اس مرتبہ اس میچ میں پاکستان کو نفیساتی حوالے سے برتری حاصل ہو گی کیونکہ عالمی کپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے اپنی روایتی حریف ٹیم کو گزشتہ سال ہی پہلی مرتبہ شکست دی تھی۔

 

دوسری طرف بھارتی ٹیم میں کپتانی میں تبدیلی وجہ سے صورتحال کچھ مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ ویراٹ کوہلی کے کپتان کے عہدے سے ہٹ جانے کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی پر بھی فرق پڑ سکتا ہے۔

 

اس عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل سڈنی جبکہ دوسرا ایڈیلیڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ تیرہ نومبر کو مصنوعی روشنیوں میں میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

 

آسٹریلیا نے سن دو ہزار بیس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منعقد کرانا تھا تاہم کووڈ انیس کی عالمی وبا کی وجہ سے اس میں دو سال کی تاخیر کرنا پڑی۔ بھارت نے سن دو ہزار اکیس کے ٹورنامنٹ کا میزبان ملک طے کیا گیا تھا تاہم اسی وبا کی وجہ سے اس سال کا ایڈیشن متحدہ عرب امارات منتقل کرنا پڑ گیا تھا۔

 

مزید پڑھیں: سری لنکا نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلہ جیت کر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+