یوکرین میں جنگ آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے

روس نے یوکرین میں ان ہتھیاروں کو نشانہ بنایا جو امریکہ نے یوکرین کو دیے تھے کئ ایم ترپل 7 توپوں کو تباہ کر دیا اب روسی فوج یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو اور ان ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں یوکرینی فوج نے ہتھیار رکھے ہوۓ ہیں ۔

 

روسی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں یوکرین کو امریکہ سے ملی کئ توپوں کو تباہ کر دیا ہے روس نے یوکرین کے کئ علاقوں میں اپنے راکٹ لاؤنچر سسٹم اورگن کو بھی تعینات کر دیا ہے روسی فوج اس راکٹ سسٹم سے یوکرینی فوجی ٹھکانوں پر لگاتار راکٹ برسا رہی ہے روسی فوج نے بلیک سی میں کئ خطرناک توپوں کی تعیناتی کر کے یوکرین پر حملوں کو پہلے سے اور تیز کر دیا ہے ۔

 

روس راکٹ یوکرینی علاقے اڑیسہ میں یوکرینی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے روسی فوج نے بلیک سی سے یوکرین پر لگاتار 14 میزائلیں گرائ ہیں اڑیسہ کے علاوہ یوکرین کے کئ اور علاقے روس کے نشانے پر ہیں ۔

 

یوکرینی فوج نے بھی جوابی کاروائ میں روس کی ایک تیل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے لیکن روسی فوج چن چن کر یوکرین کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اڑیسہ میں اونسک میزائل سے حملہ کر کے اڑیسہ کے ڈرون کمانڈ سنٹر کو تباہ کر دیا ہے یہ میزائل آواز سے تین گنا تیز رفتار ہے یہ ایسی میزائل ہے جسکی آواز ہی پورے علاقے کو دہلا دیتی ہے  2016 میں یہ میزائل سیریا میں استعمال ہوئ اور اب یوکرین میں تباہی مچا رہی ہے روس نے اس میزائل کو یوکرین جنگ میں اتارا ہے یہ میزائل کسی راڈار کی پکڑ میں نہیں آتی ۔

 

امریکہ کی یوکرین جنگ میں مداخلت سے روس نے اپنے ہتھیار میدان میں اتارنے شروع کر دیے ہیں  اور روس کے صدر پیوٹن نے جو نیا بیان جاری کیا ہے اس نے امریکہ اور یورپ کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرمٹ میزائل کی تعیناتی بہت جلد اپنی سرحد پر کرنے والا ہے برطانیہ کو بھی اس میزائل کی تعیناتی سے خطرہ لاحق ہے کیونکہ برطانیہ اور امریکہ کا ہر کونہ اس میزائل کی زد میں آتا ہے  روس نے اس بلیسٹک میزائل کو کلیننگراڈ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: امریکہ میں مسافر طیارے کو آگ لگنے سے 126 افراد کا موت سے ہی سامنا ہو گیا
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+