فن لینڈ نے روس کو جنگ کی واضح دھمکی دی ہے

دنیا کا ایک اور خوبصورت ملک تباہ ہونے کیلیے تیار ہے اور  دنیا کا  ایک اور ملک یوکرین بن جاۓ گا کیونکہ دنیا کے ایک اور ملک کو امریکہ اکسا رہا ہے یہ ملک روس کا پڑوسی فن لینڈ ہے جس پر پیوٹن نے میزائل تان لی ہے ۔

 

اس سب کا ذمہ دار کون ہے اگر یہ سوال پوچھا جاۓ تو اس کا جواب یہی ہو گا کہ اس کا ذمہ دار وہ لیڈر ہے جس کے ہاتھ میں  اس ملک کے لوگوں نے اس ملک کی باگ ڈور دی ہوئ ہے جیسے یوکرین کے لوگوں نے اپنے ملک کی باگ ڈور زیلینسکی کے ہاتھ میں دے دی اور اس لیڈر نے دوسروں کے اکسانے پر ملک کو ہی تباہ کروا دیا ایسے ہی اب فن لینڈ بھی روس کے نشانے پر آ چکا ہے ۔

 

فن لینڈ روس کا پڑوسی ملک ہے اور اس کی 300 کلو میٹر سرحد روس سے ملتی ہے اس کی آبادی 55 لاکھ ہے اور فن لینڈ ایسا ملک ہے جو روس کیلیے مصیبت بن سکتا ہے کیونکہ یوکرین کے بعد فن لینڈ کی سب سے زیادہ سرحد روس سے ملتی ہے لیکن فن لینڈ کے ایک فیصلے نے اس کے روس کے ساتھ دو سو سال پرانے رشتوں کو توڑ دیا ہے اور فن لینڈ کی وزیر اعظم ثناہ میرین کو اس کا ذمہ دار مانا جا رہا ہے کیونکہ ثناہ نے ہی نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ ظاہر کیا تھا اس کے بعد سے ہی روس اور فن کے تعلقات میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے پیوٹن نے انہیں باز رہنے کی دھمکی بھی دی تھی لیکن فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔

 

فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں آنے سے امریکہ اور نیٹو بے حد خوش ہیں کیونکہ اس طرح امریکہ اور نیٹو کی ایک چال کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہے لیکن پیوٹن ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے وہ یوکرین کی طرح فن لینڈ کے خلاف ایک مضبوط محاز تیار کر چکے ہیں ۔

 

جبکہ نیٹو کے ارادے کچھ اور ہیں وہ بلیک سی سے بحیرہ  بالٹک تک اور اس سے آگے تک روس کو گھیرنا چاہتے ہیں اس لیے بلیک سی کے بعد رومانیہ ، ہنگری ، سلواکیہ ، ناروے ، لتھوانیہ ، استونیہ ، فن لینڈ اور سویڈن تک ایک ایسی زنجیر بنانا چاہتے ہیں کہ تینوں سمندروں کو جوڑا جا سکے ۔

 

پہلے نیٹو یہ کام یوکرین کے بارڈر سے کرنا چاہتا تھا لیکن یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اس لیے وہ فن لینڈ کو ساتھ ملانا چاہتا ہے کہ بحیرہ بالٹک سے روس کی سرحد تک پہنچ جاۓ ۔

 

فن لینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے روس سے جنگ کی تیاری اس وقت سے کر رکھی ہے جب 2014 ء میں روس نے کریمیا پر حملہ کیا تھا لیکن اب سوال یہ ہے کہ کیا فن لینڈ جیسا چھوٹا ملک روس جیسے ملک کا مقابلہ کر پاۓ گا لیکن فن لینڈ نیٹو کے اکساوے پر خوب اچھل رہا ہے اس کا خیال ہے کہ اگر ایک بار وہ نیٹو میں شامل ہو گیا تو 30 ملک روس کے خلاف اس کے ساتھ ہوں گے لیکن ایسا تب ہو گا جب پیوٹن اسے نیٹو میں شامل ہونے دیں گے ۔ 

 

مزید پڑھیں: برکس میٹنگ میں چین نے میزبانی کا حق ادا کر دیا
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+