چین نے امریکہ اور تائوان پر ہلہ بول دیا ہے
- 25, جون , 2022
اس سال برکس میٹنگ چین میں منعقد کی جا رہی ہے جس کی میزبانی چین کر رہا ہے برکس میٹنگ میں شی جنپنگ کے بیان نے ایک تہلکہ مچا دیا ہے جنپنگ نے اپنے بیان میں امریکہ کو واضح دھمکی دی ہے اور انھوں نے امریکہ کا ساتھ دینے والے ملکوں کو بھی انجام بھگتنے کی دھمکی دے دی ہے چینی سپریم لیڈر شی جنپنگ نے روس کا پورا پورا ساتھ دینے کا اعلان بھی دہرا دیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب چین امریکہ کو لازمی سبق سکھاۓ گا ۔
چین کے 29 جنگی طیاروں نے اڑان بھری جس کے جواب میں امریکہ نے اپنا تھنڈرفولڈ تعینات کر دیا ہے چین کے ان جنگی طیاروں سے تائوان میں خوف کی ایک لہر چھا گئ چین نے برکس میں اپنے بیان کے دوران تائوان کو بھی دھمکی دی ہے کہ اسے امریکہ سے ہتھیاروں کی خرید مہنگی پڑنے والی ہے اس دھمکی کے بعد چین نے عمل بھی کر دکھایا اور چین نے امریکہ اور تائوان پر ہلہ بول دیا ہے تائوان نےجواب میں امریکہ سے سگنل ملنے پر امریکہ سے ملنے والی میزائلوں کو مورچے پر تعینات کیا ہے ۔
تائوان نے امریکہ سے لیے گۓ ایف 16 اور ایف 35 کو بھی فضا میں چھوڑ دیا امریکہ نے اپنی کئ طاقتور میزائلیں اور جنگی طیارے تائوان کو سونپ رکھے ہیں تائوان کے بہانے چین اور امریکہ میں حالات بہت نازک اور سنگین صورت حال اختیار کر رہے ہیں چین کا کہنا ہے کہ امریکہ پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے
مزید پڑھیں: یوکرین جنگ میں زیلینسکی ہمت ہار چکے ہیں
تبصرے