روس نے بیلا روس کے ذریعے ایک نیو کلیئر برج ہیڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے
- 27, جون , 2022
بے شک پوری دنیا یوکرین جنگ کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے لیکن ولادیمیر پیوٹن کے ارادوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایک بڑی اور لمبی جنگ کی تیاری میں ہیں بین الاقوامی میڈیا میں آئ خبروں کے مطابق یورپ کو ایٹمی ہتھیاروں کی رینج میں رکھنے کیلیے اور نیٹو کی طرف سے کسی بڑے حملے سے بچنے کیلیے پیوٹن ایک ایٹمی برج ہیڈ بنا سکتے ہیں اور اگر روس نے یہ مقام حاصل کر لیا تو نیٹو اور یورپ کو کوئ نہیں بچا سکے گا ۔
چوبیس فروری یہ وہ تاریخ ہے جب روس نے یوکرین پر پہلا حملہ کیا تھا اس دن سے ہی دنیا کو یہ خوف ستا رہا ہے کہ کہیں روس ایٹمی حملہ نہ کر دے اور اب یہ ڈر سچ ثابت ہونے والا ہے کیونکہ پیوٹن اب بیلا روس کی مدد سے بیلا روس میں برج ہیڈ بنانا چاہتے ہیں ۔
برج ہیڈ فوج کی اصطلاح میں ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں سے کوئ فوج یا تو آگے بڑھتی ہے یا پھر پیچھے ہٹنے کیلیے ایک ایسا پوائنٹ بناتی ہے جہاں سے حملہ آور فوج کو آگے بڑھنے کیلیے مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے ۔
روس اس برج ہیڈ کو بیلا روس کے ذریعے نیو کلیئر بنا دے گا کیونکہ پیوٹن بیلا روس میں روس کے ایٹمی وار ہیڈز اور ان ہتیھاروں کو لے جانے والی میزائلیں تعینات کریں گے ان حالات میں اگر نیٹو نے روس کے خلاف کوئ بڑا قدم اٹھایا تو روس اس نیو کلیئر برج ہیڈ سے یعنی بیلا روس سے نیٹو کے ٹھکانوں پر اور یورپی ملکوں پر حملہ کو سکتا ہے ۔
اور اگر کسی وجہ سے روس کو پیچھے ہٹنا پڑا تو روس سے پہلے حملہ بیلا روس پر ہی ہو گا ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے سے پہلے ہی روس نے ایسا نیو کلیئر برج ہیڈ بنانا شروع کر دیا تھا اور روس نے جب یوکرین پر حملہ کیا تھا تو یہ وار ہیڈ ریڈی فار ایکٹیویشن مرحلے تک پہنچ چکا تھا ۔
مزید پڑھیں: پیوٹن ایران سے نیو کلیئر سمجھوتے پر ادھوری بات چیت مکمل کرنے کیلیے تہران پہنچ گۓ ہیں
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے