یونان میں پٹرول کی قلت کے باعث کار سے پٹرول چوری کرنے کے طریقے بتاۓ جا رہے ہیں
- 28, جون , 2022
روس ، یوکرین جنگ کا اثر اب یورپ کے تمام ملکوں پر پڑنے لگا ہے اور یورپین ملکوں میں ایندھن کی شدید قلت ہو چکی ہے ان ملکوں میں پیسہ خرچ کرنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل نہیں مل پا رہا ہے حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ ٹی وی چینلوں پر کار سے ڈیزل یا پٹرول چوری کرنے کے طریقے بتاۓ جا رہے ہیں ۔
یونان کے ایک سرکاری چینل پر کار سے پٹرول چرانےکا مکمل طریقہ بتایا گیا ہے کیونکہ کئ یورپین ملکوں میں ایندھن کی اس حد تک کمی واقع ہو چکی ہے کہ کئ ملک تیل کی ایک ایک بوند کیلیے ترس رہے ہیں ۔
پچھلے کچھ مہینوں میں تیل کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے یونان میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 2.37 یورو یعنی 195 روپے ہو چکی ہے یونان کے کئ علاقوں میں قیمت 220 روپے فی لٹر تک پہنچ چکی ہے اور کئ علاقوں میں حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ پیسے خرچ کرنے کے باوجود پٹرول نہیں مل رہا ۔
یورپی ملکوں کے ان حالات کی وجہ روس ، یوکرین جنگ ہے کیونکہ روس یورپی ملکوں کیلیے سب سے بڑا تیل سپلائر تھا اور یورپ اپنی تیل اور گیس کی ضرورت روس سے ہی پوری کرتا تھا لیکن یوکرین پر حملے کے بعد روس پر امریکہ اور اس کے ساتھیوں نے کئ پابندیاں لگائیں جس کے بدلے روس نے بھی ان ملکوں کو الگ تھلگ کرنے کیلیے تیل کی سپلائ کو بند کر دیا ۔
یہی وجہ ہے کہ یونان جیسے کئ اور ملکوں کی حالت کافی ابتر ہو چکی ہے یونان کی حکومت تیل کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلیے سوچ بچار کر رہی ہے لیکن جس طرح سرکاری ٹی وی چینلز نے پٹرول چوری کی ترکیبوں کی وڈیوز جاری کی ہیں تو اس پر حکومت کے متعلق کئ قسم کے سوال اٹھ رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں: امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا
تبصرے