جماعت اسلامی نے سودی بینکوں سے اکائونٹ ختم کرنا شروع کر دیے، MCB,UBL,HBL اور NBP کا بائیکاٹ شروع

بریکنگ نیوز ٹوڈے:جماعتِ اسلامی نے سودی بینکوں کے خلاف بڑی تحریک چلاتے  ہوئے سودی بینکوں  میں اپنے اکائونٹ بند کروانا شروع کر دیے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے بیان دیا کہ اگر حکومت نے سود کا نظام ختم نہ کیا تو ہم لوگ دوبارہ انیس سو ستتر جیسی تحریک چلائیں گے ،جس میں ہر شخص گھر سے نکل کر اس تحریک کے خلاف آواز بلند کر ے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے:جماعت اسلامی نے اپنا مئوقف  دیا کہ آج کے حا لات میں مہنگائی نا قابلِ برداشت ہے اور اوپر سے اگر یہ نظام رائج ہو گیا تو غریب  آدمی کے لیے اس معاشرے میں رہنا بہت مشکل ہو جا ئے گا ،ان کا کہنا تھا کہ سود کا نظام غریب کے لیے نہیں بلکہ امیر کی بہتری کے لیے ہے کیونکہ اس نظام میں  غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو گا۔

 

سود کے خلاف شرعی عدالت کا فیصلہ  سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر  جماعتِ اسلامی اور دیگر فائونڈیشنز کے علماء نے احتجاج کے طور پر ان بینکوں سے اپنے اکائونٹس ختم کروانے کے لیے بینک مینجرز کو درخواستیں دے دی ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے:دوسری جانب جماعتِ اسلامی کے چند رہنمائوں نے بیان دیا کہ عوام جلد سے جلد ان بینکوں میں جمع کروائے ہوئے پیسے نکلوا لیں اور چاروں بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان بھنگ کی پیداوار سے آٹھ ارب ڈالر تک کا منافع کما سکتا ہے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+