ایک کے بعد ایک مشکل ، معیشت ڈگمگانے لگی،کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ کر 1.43ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے: (کراچی) ملکی درآمدات میں کمی کے باوجود پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر1.43ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔

 

نیوز ٹوڈے: اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی میں مجموعی طور پر درآمدات میں واضح کمی رونما ہوئی مگر اس کے باوجود کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ کر 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:اسٹیٹ بینک کے مطابق عید کی تعطیلات کی وجہ سے ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی ہوئی اور اس کمی سے خسارے میں اضافے ہوا جب کہ جولائی تا مئی کرنٹ اکائونٹ خسارہ 15 ارب 19 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایسی درآمدات جو مکمل طور پر فنانس شدہ ہو کرنٹ اکائونٹ خسارے کیلئے نقصان دہ نہیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت تاریخ کے سب سے نزک موڑ سے گزر رہی ہے، ماضی میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنمائوں نے پاکستان کی معیشت کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ عوام کے سامنے رکھا تھا۔

 

ملک بھر میں پٹرولیم اور توانائی کے بحران سے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی احتجاج جاری ہے،مظاہرین نے باہر نکل کر کئی سڑکیں بھی بلاک کر رکھی ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

 

مزید پڑھیں: پٹرول کی فی لٹر قیمت 320 تک جانے کا خدشہ ہے، پی ٹی آئ رہنماء عمر ایوب نے اندر کی کہانی بتا دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+