عمران خان نے معیشت ٹھیک کرنے کا واحد حل سامنے رکھ دیا ،زرداری اور نواز شریف ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے آئیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی حل ہے، آصف علی زرداری اور شریف خاندان باہر پڑا اپنا پیسہ آدھا واپس لے آئیں تو معیشت کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے۔

 

نیوز ٹوڈے: پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے بحران پر بات کرتے ہوئے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کی۔ 

 

نیوز ٹوڈے: عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ایسی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی  مگر اس کے باوجود مہنگائی کو بہانہ بنا کر ن لیگ نے سازش کی اوراب کہتے ہیں کہ سب کچھ پی ٹی آئی کا کیا دھرا ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ قیمتیں بڑھانے کا دباؤ کورونا کے دوران بھی تھا، تاہم وبا کے دوران سب سے سستا ملک پاکستان تھا، ہم پر بھی دباؤ تھا لیکن ہم نے قیمتیں نہیں بڑھائیں تا کہ غریب عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبے پر ن لیگ نے معاہدے کیے پھر بھی ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی۔

 

عمران خان نے کہا کہ اس حکومت سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی قیمتیں کنٹرول ہو رہی ہیں، ان کا خیال ہے کہ صرف ظلم اور تشدد کر کے لوگوں کو کنٹرول کرلیں گے اور پاکستان ٹھیک ہو جائے گا مگر کوئی ان کو بتائے کہ ان بھونڈے طریقوں سے مسائل زیادہ ہونگے کم نہیں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتانا ہوگا کہ سازش کر کے بحران کیوں پیدا کیا گیا، ہم نے روس سے تیل لینا تھا، انہوں نے سازش کی اور عدم استحکام پیدا کیا، ملک کو بحران سے نکالنے کی ان کی نیت اور صلاحیت ہی نہیں تھی۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے شوکت ترین کو کہا تھا کہ نیوٹرل کو بتاؤ کہ سیاسی بحران آئے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈے سے نہیں۔ سارے شہروں میں لوگوں کو مہنگائی کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے کا کہہ رہے ہیں تا کہ ان سیاستدانوں کو کچھ احساس ہو کہ غریب آدمی کس طرح دن گزار رہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+