خیبر پختونخوا: نسوار مہنگی ملنے پر ایک شخص شکایت لے کر ڈی پی او آفس پہنچ گیا

بریکنگ نیو زٹوڈے: روز مرہ زندگی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر عوام تو پریشان  ہے لیکن خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں نسوار مہنگی ہوئی تو ایک شخص  ڈی پی او کے دفتر جا پہنچا، مہنگی نسوار فروخت  اور کم وزن تولنے پر دکاندار کے خلاف  درخواست دائر  کر دی۔

 

نیوز  ٹوڈے: اپر کوہستان میں مہنگائی زیادہ  ہوئی تو نسوار فروخت کرنے والوں نے بھی نسوار مہنگی کردی اور نسوار کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا اور کہا کہ ہمارے خرچے پورے نہیں ہوتے،مہنگائی  میں گزارا کرنا بہت مشکل ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : عوام اس بات پر فکر مند ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں اشیائے ضروریہ کی چیزیں کیسے خریدیں لیکن خیبر پختونخوا میں مقیم  رضا  اللہ نامی شخص کو یہ پریشانی  درپیش  ہو گئی کہ نسوار کی قیمت میں دس روپےکا ہوشربا اضافہ کیوں ہوا؟

 

نیوز ٹوڈے: رضا اللہ نے ڈی پی او کو درخواست میں کہا کہ وزن کم تولنا اور قیمت بڑھا کر بیچنا عوام کے ساتھ نا انصافی ہے جس کا انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے اور ان دکانداروں کے خلاف کار وائی کرنی چاہیے۔

 

رضا اللہ کی اس  درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں د نسوار تو سستی نہ ہوئی لیکن پُڑی کا وزن ضرور بڑھا دیا گیا ہے، تاہم رضا اللہ بھی اس انصاف پر رضا مند ہو گیا ۔

 

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے دیوار کے آر پار دیکھنے والی ڈیوائس تیار کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+