حکومتِ پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس کو 93 کروڑ کی مالیت کی نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے:نجی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے لیے تیرانوے کروڑ کی مالیت کی نئی گاڑیوں کی منظوری دے دی ہے، گاڑیاں پنجاب پولیس کو پہنچا دی گئی ہیں۔

 

ان گاڑیوں میں بسیں، ایلیٹ فورسز کی وین، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی گاڑیاں اور تین  عام گاڑیاں شامل ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق ان گاڑیوں میں  لینڈ کروزرز اور دیگر بڑی گاڑیاں شامل نہیں ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے: لاہور پولیس کو حساس آپریشنز اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بکتر بند  گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے رواں ماہ ایلیٹ فورس اور محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے لیے پینتیس گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی تھی،تاہم یہ معاملہ  کافی دیر سے تاخیر کا شکار تھا ۔

 

نیوز ٹوڈے: واضح رہے کہ اس سے قبل ایک خبر میں انکشاف ہوا کہ پاکستان کے زیادہ تر تھانوں میں اوسطاً ۲۰۱۶  ماڈل کی صرف دو گاڑیاں ہیں جس سے پولیس باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری  کرنے کی اہل نہیں ہے۔

 

ذرائع کے مطابق حالیہ خریداری وسائل کی کمی اور محدود فنڈز کی وجہ سے پنجاب  پولیس کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

 

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ، اینٹی کرپشن قوانین پر نظر ثانی کی شرط رکھ دی

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+