دعا زہرہ کیس میں بڑی پیش رفت، سندھ پولیس دعا زہرہ کو کراچی منتقل کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے:(لاہور) سندھ پولیس دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے، تفتیشی افسر ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد پولیس نے باقاعدہ طور پر کاروائی شروع کی ۔

 

نیوز ٹوڈے: خصوصی ذرائع نے معلوم ہوا کہ لاہورکی متعلقہ پولیس اور اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس کیا گیا تھا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی تھی تا کہ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔

 

نیوز ٹوڈے: میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں دُعا زہرا کے والد، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے مگر ان سب کے باوجود پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی تھی۔

 

نیوز ٹوڈے: واضح رہے کہ آٹھ جون کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دعا زہرہ کیس کا باقاعدہ تحریری حکم جاری کیا گیا تھا جس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی  سفر کر سکتی ہے۔

 

مزید پڑھیں: حکومتِ پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس کو 93 کروڑ کی مالیت کی نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+