کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی،24 گھنٹوں میں 641 کیسز جبکہ 2 اموات رپورٹ ہوئیں
- 30, جون , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیوز ٹوڈے : پاکستان کورونا میں مبتلا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 641 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب مزید 159 مریض اس سے شفایاب ہو گئے ہیں۔
نیوز ٹوڈے: پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 395 کورونا وائرس کے مریض دنیائے فانی سے رخصت ہو چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 785 تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار کورونا ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔
نیوز ٹوڈے: حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں این سی او سی بھی بحال کر دی گئی ہے تا کہ کورونا کی اس صورتحال سے بہتر طریقے سے نپٹا جا سکے اور لوگوں کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 382 کورونا وائرس کے کیسز جبکہ 2 اموات رپورٹ ہوئیں
تبصرے