بائڈن اور میکرون کی جرمنی میں جی 7 بیٹھک کے دوران ہونے والی خفیہ بات چیت لیک ہو گئ
- 30, جون , 2022
اس سال جرمنی میں ہوئ جی 7 کی بات چیت کے دوران امریکہ کے صدر بائڈن اور فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کے درمیان ہونے والی خفیہ بات چیت لیک ہو گئ اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کا وڈیو وائرل ہو گیا یہ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کی پریشانی بڑھ سکتی ہے ۔
امریکہ کے صدر جو کہ یوکرین جنگ کے طول کھینچنے پر پریشان ہیں کیونکہ یوکرین جنگ کی وجہ سے ان سبھی ممالک کو تیل کی کمی کا سامنا ہے جنھوں نے جنگ میں یوکرین کا ساتھ دیا ہے اور اس مشکل کا حل ڈھونڈنے کیلیے بائڈن جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں ۔
بائڈن اور میکرون اسی گتھی کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی گفتگو کا جو وڈیو سوشل میڈیا کے ہاتھ لگ گیا ہے اس میں میکرون نے بائڈن پر یہ واضح کر دیا ہے کہ فعل حال سعودی عرب تیل کی فروخت بڑھانے کا کوئ ارادہ نہیں رکھتا میکرون نے سعودی عرب کے شہزادہ شیخ محمد بن سلیمان سے فون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا ۔
میکرون نے یہ بھی کہا کہ اگر سعودی عرب تیل کی فروخت کو بڑھا بھی دے تو بھی اتنا تیل نہیں دے سکے گا جس سے امریکہ اور اس کے ساتھ دوسرے ملکوں کی ضرورت پوری ہو سکے بائڈن یہ چاہتے ہیں کہ انھیں سعودی عرب سے اور زیادہ تیل ملے تاکہ ان کی روس کے تیل کی ضرورت بھی پوری ہوتی رہے کیونکہ یوکرین جنگ کے بعد انھوں نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا تھا جس سے امریکہ میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے سے بائڈن کی ساکھ داؤ پر ہے اور اسی ساکھ کو بچانے کیلیےبائڈن سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں ۔
سعودی عرب کا دورہ کر کے بائڈن ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے ہیں ایک تو وہ سعودی عرب کو تیل کی فروخت بڑھانے کیلیے منائیں گے اور دوسرا اوپیک سے اپنے تعلقات بڑھانے کی کاشش کریں گے تاکہ امریکہ میں تیل کی بڑھتی ہوئ قیمتوں کو قابو کیا جا سکے ۔
لیکن اس سے پہلے کہ بائڈن اپنے منصوبے پر عمل کرتے فرانس کے صدر سے ہونے والی ان کی خفیہ بات چیت لیک ہو گئ جس کے بعد امریکہ میں تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا اور ایک بیرل تیل کی قیمت 115 ڈالر یعنی 9000 روپے ہو گئ ہے ۔
مزید پڑھیں: بیلا روس کے بعد روس کے ساتھ کئ اور ملک شامل ہو گۓ
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے