آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام پرمہنگائی کا وار ، پٹرول ۱۵ روپے جبکہ ڈیزل ۱۴ روپے مہنگا

بریکنگ نیوز ٹوڈے: آئی ایم ایف کے دباؤ پر شہباز  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی تمام  قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی (آج ) سے ہوگیا ہے۔

 

نیوز  ٹوڈے : پٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل 18روپے 83 پیسے،اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لٹر کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

 

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور کرنسی کی قدر میں فرق کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ غریب  عوام مہنگائی سے زیا دہ متاثر نہ ہو۔

 

حکومت نے پٹرول پر یہ لیوی ٹیکس آئی ایم ایف سے اتفاق کے بعد کیا ہے جبکہ دوسری جانب غریب عوام کا کہنا ہے کہ حکومت  نے مہنگائی کا بم  عوام پر گر ا کر پاکستان کی معیشت کے ساتھ ظلم کیا ہے  جس میں ہر آدمی پِس رہا ہے،جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں،لوگ اپنا شدید  ردِ عمل دے رہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں پاکستان ٹیلی کام آپریٹرز نے بجلی کی بندش کی وجہ سے ملک بھر میں انٹر نیٹ معطل کرنے کی وارننگ جاری کر دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+