فیفا نے پاکستان پر لگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا،پاکستان کی انٹر نیشنل رکنیت بحال
- 01, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: فٹ بال کی عالمی تنطیم فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ فیفا کی جانب سے پاکستان پر لگی پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
نیوز ٹوڈے:اس طرح عرصے سے پاکستان فٹ بال پر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا اور قومی فٹ بال پر سے سنجیدہ نوعیت کے الزامات بھی ختم ہو جائیں گے ۔
نیوز ٹوڈے: پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کرتے ہوئے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ پاکستان اور پاکستان کے لیے ایک خوشی کی بات ہے، پاکستان کے نوجوان جو اس کھیل میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے اب مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
ہارون ملک کا مزید کہنا تھا کہ فیفا کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی تا کہ جلد سے جلد واپس کھلاڑیوں اور مینجمنٹ پر اپنا فوکس کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ومبلڈن چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی
تبصرے