انٹر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ومبلڈن میں دلچسپ و عجیب واقعات

بریکنگ نیوزٹوڈے:ٹینس کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن میں کھیل اور وہاں موجود سرگرمیوں سے متعلق دلچسپ واقعات تو پیش آتے رہتے ہیں، تاہم حال ہی میں ایک اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اپنا اپنا ریکیٹ لانا ہی بھول گیا۔ 

 

نیوز ٹوڈے: ویمبلڈن میں یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کورٹ تیار تھا، میچ آفیشلز بھی موجود تھے، براڈکاسٹرز تیار تھے اور تماشائی بھی اپنا قیمتی وقت نکال کر کورٹ میں میچ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے لیکن سب کے لیے بری خبر آگئی کہ کھلاڑی تیار نہیں کیونکہ ریکٹ پاس نہیں۔ 

 

نیوز ٹوڈے: فرانسیسی ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اپنا بیگ تو ساتھ لے آئے، آنے سے قبل پیکنگ کے دوران ہر چیز رکھی لیکن سب سے ضروری چیز یعنی اپنا ریکیٹ ہی رکھنا بھول گئے اور میچ کے وقت ندامت کا سامنا کرنا پڑا ۔ 

 

اس صورتحال کے پیشِ نظر میچ کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا گیا اور پھر انتظار کے بعد جب ریکیٹ لایا گیا تو میچ کا آغاز ہوا تاہم اس خبر پر سوشل میڈیا پر کافی صارفین نے اپنے اپنے انداز کا تجزیہ کیا اور مدعہ کئی گھنٹوں تک زیر ِ بحث رہا

 

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: نسوار مہنگی ملنے پر ایک شخص شکایت لے کر ڈی پی او آفس پہنچ گیا

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+