بھارتی گلوکار سدھو موسے والا ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا حصہ بن گئے
- 01, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کے معروف آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی تصویر پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ملتان کے حلقے پی پی 217 سے امیدوار زین قریشی کے پوسٹر پر چھپ گئی جس کے بعد پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
نیوز ٹوڈے : بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل نے ان کے لاکھوں مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، بھارت سمیت پاکستانی مداح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے ہیں، حتیٰ کہ ان کے قتل کی مذمت پاکستانی فنکاروں نے بھی کی سب کا کہنا تھا کہ سدھو اپنی حرکات سے ہمارے دلوں میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے زندہ چھوڑ گئے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک سیاسی پوسٹر زیرِ بحث ہے جوکہ صوبہ پنجاب میں ہونے والے رواں ماہ کے ضمنی انتخابات کا ہے، مگر جب پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اس پوسٹر کی تفصیل پو چھی گئی تو انہوں نے اس واقع سے لا علمی کا اظہار کیا ۔
نیوز ٹوڈے: یہ پوسٹر پی ٹی آئی کے ملتان کے حلقے پی پی 217 سے امیدوار زین قریشی کی سیاسی مہم کا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زین قریشی کے ساتھ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی تصویر بھی چھپی ہو ئی ہے۔
سوشل میڈی صارفین کی جانب سے اس پوسٹر پر دلچسپ تبصر ے سامنے آ رہے ہیں ، ہر صارف نے اپنی نوعیت کا دلچسپ تبصرہ کیا، پوسٹر بھارت کے کئی شہروں میں بھی وائرل ہو گیا ۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے