چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی کا اجلاس کرانے کی مخالفت کردی
- 01, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی عالمی سطح پر مخالفت کر دی ہے۔
نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کی خلاف ورزی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے جس کو چین کبھی اسپورٹ نہیں کر سکتا ۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے اور مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔
نیوز ٹوڈے : چینی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سےحل کیا جا سکتا ہے، جی ٹوئنٹی بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے۔ چین اس اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے کو دیکھے گا اگر بھارت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں تا کہ عوام کو مشکلات سے نکالا جا سکے ۔
مزید پڑھیں: روس نے ان سات ملکوں کی تصویریں جاری کی ہیں جو اس کے نشانے پر آ چکے ہی
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے