ایجبیسٹن ٹیسٹ: جانی بیئر سٹو اور ویرات کو ہلی کے درمیان لفظی جنگ ، جانی بیئر سٹو کا کوہلی کو کرارا جواب

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کھلاڑی اکثر اوقات  آپس میں اچھے دوست لیکن میدان میں ایک دوسرے کے دشمن بنے دکھائی دیتے ہیں جس کا ثبوت بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بھی نظر آیا۔

 

نیوز ٹوڈے : انگلینڈ میں ہونے والے ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوران اُس وقت یہ صورتحال پیدا ہوئی جب انگلینڈ کے مایاناز بیٹر جانی بیئرسٹو اور بھارتی فیلڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی تکرار شروع ہوئی۔ 

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں دونوں کے درمیان ہوئی لفظی جنگ کو باقاعدہ طور پر سنا بھی جاسکتا ہے۔ 

 

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی جانی بیئرسٹو کو کریز میں کھڑے رہنے کا اشارہ کر رہے ہیں جبکہ ہونٹوں پر انگلی رکھ کر بیئرسٹو کو خاموشی کیساتھ کھیلنے کا کہہ رہے ہیں مگر دوسری جانب  بیئرسٹو بھی ویرات کے رویے کا بھرپور انداز میں جواب دے رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ جب دونوں کے درمیان یہ لفظی جنگ شروع ہوئی تو اس وقت بیئرسٹو 13 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، تاہم انگلش بلے باز نے ویرات کوہلی کے رویے کا جواب دیتے ہوئے اپنے کیریئر کی 11ویں شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو کچھ حد تک مشکلات سے نکالنے میں مدد کی۔ 

 

نیوز ٹوڈے : جانی بیئر سٹو  140 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 106 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے مگر ان کی اننگز نے انگلینڈ کو ایک بڑی مشکل سے نکال  دیا ۔ 

 

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 284 رنز بناسکی تھی تام بھارت کی جانب سے اب دوسری اننگز کا کھیل جاری ہے۔

 

مزید پڑھیں: فیفا نے پاکستان پر لگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا،پاکستان کی انٹر نیشنل رکنیت بحال

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+