جو بھی فرح گوگی کے خلاف بیان دے اُس کو غداری سے لنک کر دیں ،بشریٰ بی بی کی آڈیو کال لیک

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق مبینہ طور پر ایک آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج ارسلان خان کو ہدایات دے رہی ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے کے مطابق  کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ آڈیو تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی پارٹی کے سوشل میڈیا  اکائونٹ کے انچارج ارسلان خان کی ہے، جو کہ اس سے قبل بھی  پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا  ہینڈل کرتے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی ارسلان خان کو اپنے مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانے کے لیے ہدایات دے رہی ہیں۔ مبینہ ٹیلی فونک بات چیت میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے ارسلان خان سے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ کرکے چلانا ہے لیکن آپ کا سوشل میڈیا ایک ہفتے سے فعال نہیں  ہے، آج کل تو آپ لوگوں کو زیادہ ایکٹو ہونا چا ہیے مگر آپ کوئی کام  نہیں کر رہے۔

 

آڈیو میں بشری بی بی نے کہا کہ آپ کو سوشل میڈیا میں دھمکی آمیز خط کا معاملہ اچھالنا ہے اور لنک کردینا ہے کہ یہ لوگ غدار ہوگئے ہیں، آپ کو لیٹر کا معاملہ اٹھانا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ وہ لیٹر صحیح ہے اور ہمیں پتا ہے کہ غداری کی وجہ سے اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ سب لوگ جمع ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ باہر کی قوتیں بھی ہیں۔

 

بشری بی بی نے ہدایات دیں کہ روس کا معاملہ بھی اٹھایا جائے کہ انہیں پتا ہے کہ ملک میں خان کے ساتھ غداری ہورہی ہے اور یہ روس کا بیان دیکھیں، اس معاملے کو ٹرینڈ بنانا ہے کہ روس کو بھی معلوم ہے وہ جانتے ہیں کہ اس ریجیم چینج کے پیچھے  امریکہ کا ہاتھ ہے اور خان کے خلاف سازش ہو ئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کو وزیر اعظم ہائوس تک کوکین کون پہنچاتا تھاَ؟

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+