دعا زہرہ کی عمر کے تعین کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی
- 04, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق دوبارہ کروائی گئی تفصیلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے، عدالت میں جمع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دعا ابھی نا بالغ ہے۔
نیوز ٹوڈے:میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں دعا زہرا کو ’مائنر‘ یعنی کہ نابالغ لکھا گیا ہے، نیوز ٹوڈے کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔
نیوز ٹوڈے : دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ پر سماعت آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 12 بجے ہوگی، کچھ دیر بعد مقدمے سے وابستہ لوگ ،گواہ اور وکیل بھی عدالت میں پیش ہوں گے، واضح رہے کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے محکمۂ سندھ کی جانب سے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا، جبکہ عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کی بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے لیے گئے تھے، جس سے معلوم کیا جا سکا ہے کہ دعا زہرہ کی عمر کتنے سال ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں دعا کی عمر ۱۶ سے ۱۷ سال بتائی گئی تھی۔
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا دعویٰ تھا کہ دعا کی عمر 14 سال ہے، انہوں نے عدالت میں بیٹی دعا زہرا کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بھی پیش کیا تھا، دعا کے والد کا کہنا ہے کہ یہ سب میری بچی کو گمراہ کر کے کیا جا رہا ہے وہ ابھی عمر کے اس حصے میں نہیں ہے کہ خود عقل مندی سے فیصلے لے سکے۔
مزید پڑھیں: کانسٹیبل اقراء نذیر قتل کیس، ایس پی اسلام آباد سمیت تین پولیس افسران گرفتار
تبصرے