بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار ،انکیت سِر سا کا چہرہ بے نقاب

بریکنگ نیوز  ٹوڈے : بھارتی آنجہانی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو اجو  کہ سٹیج پر سدھو موسے والا  کے نام سے مشہور تھے،  بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو   کے قاتل انکیت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے انکیت سِرسا کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اُس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے، انکیت تا حال بھارتی پولیس کی گرفتاری میں ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی پولیس کے اسپیشل سیل این ڈی آر کی ایک ٹیم نے  سدھو موسے والا کے قتل  میں ملوث لارنس بشنوئی، گولڈی برار گینگ الائنس کے 2 انتہائی مطلوب مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

 

انکیت سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شوٹرز میں سے ایک تھا، وہ راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 مقدمات میں بھی ملوث تھا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم سچن بھیوانی نے سدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ  دے کر قتل کا منصوبہ منتقی انجام تک پہنچایا ۔

 

نیوز ٹوڈے:یاد  رہے کہ  بھارت سے تعلق رکھنے والے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے  انہی کے آبا ئی علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق  سدھو کے پوسٹ مارٹم کی  رپورٹ میں انکشا ف کیا گیا کہ سدھو  پر تیس گولیاں برسائی گئیں۔

 

مزید پڑھیں: دعا زہرہ کی عمر کے تعین کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+