برطانوی آرمی کا ٹوئٹر اور یو ٹیوب اکائونٹ ہیک کر لیا گیا
- 04, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( لند ن ) برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹس گزشتہ روز اچانک ہیک کر لیے گئے اور کنٹرول برطانوی فو ج کے ہاتھ سے نکل گیا تاہم کچھ وقت کے بعد برطانوی فوج نے دوبارہ اپنے اکائونٹس کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔
نیوز ٹوڈے : برطانوی فوج نے اپنے اکاؤنٹس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ٹوئٹ کر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعے پر معذرت کی اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف کا روائی کی جائے گی ۔
ہیکرز نے برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ان دونوں اکاونٹس کو کرپٹو کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا، ہیکنگ کے دوران اس اکائونٹ سے کرپٹو کرنسی کی پذیرائی کی گئی۔نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں ایک سے زیادہ ٹوئٹ کیے گئے۔
نیوز ٹوڈے : ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موجود برطانوی آرمی کے آفیشل اکاؤنٹ کا نام بدل کے "آرک انویسٹ" رکھ دیا گیا اور کرپٹو کرنسی کے بارے میں کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔
نیوز ٹوڈے : اس معاملے پر عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک مقبول امریکی کمپنی ’آرک انویسٹ‘کی جانب سے فی الحال کو ئی تبصرہ یا جواب منظرِ عام پر نہیں آ یا ۔
مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار ،انکیت سِر سا کا چہرہ بے نقاب
تبصرے