یوکرین نے بیلا روس پر میزائلوں سے حملہ کر کے اپنے لیے ایک اور جنگی مورچہ تیار کر لیا ہے
- 04, جولائی , 2022
بیلا روس کے صدر الکسانڈر لوکاشنکو کا کہنا ہے کہ یوکرین نے بیلا روس پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے لوکاشنکو نے زیلینسکی کی اس حرکت پر بیان دیتے ہوۓ کہا ہے کہ چھوؤ گے تو چھوڑیں گے نہیں ۔
لوکا شنکو نے کہا ہے کہ یوکرین نے ایک نہیں بلکہ کئ میزائلوں سے حملہ کیا ہے یہ میزائلیں بیلا روس کی سرحد میں داخل ہوئیں لیکن نشانے پر لگنے سے پہلے ہی بیلا روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے انھیں راستے میں ہی روک لیا لوکا شنکو نے یہ دعو'ی بھی کیا ہے کہ تقریباً تین دن پہلے یوکرینی فوج نے بیلا روس کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی ہے زیلینسکی کی اس کوشش کو ہمارے این ٹی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا بیلا روس نے یوکرین کے حملوں کا ثبوت دینے سے انکار کر دیا ہے لیکن انھوں نے یوکرین کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔
زیلینسکی کو دھمکی دیتے ہوۓ لوکاشنکو نے کہا ہے کہ ہمارا یوکرین میں لڑنے کا کوئ ارادہ نہیں ہے لیکن اگر آپ ہمارے لوگوں کو مارتے ہیں تو ہم جواب دیں گے اگر آپ ہماری سرحد میں داخل ہوۓ تو ہم بھی حملہ کریں گے تم ہمیں مت چھوؤ ہم تمہیں نہیں چھوئیں گے ۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا یوکرین کی جنگ میں اب بیلا روس بھی براہِ راست کودنے والا ہے اگر ایسا ہوا تو یوکرین کیلیے ایک اور جنگی محاذ کھل جاۓ گا یوکرین کے شمال میں موجود بیلا روس کی 1084 کلو میٹر لمبی سرحد یوکرین سے ملتی ہے جو جنگ کا نیا مورچہ بن سکتا ہے جبکہ روس اور یوکرین کی 2063 کلو میٹر لمبی سرحد پہلے سے جنگی مورچہ بنی ہوئ ہے ۔
بیلا روس کی سرحد سے یوکرین بے حد قریب ہے اسی لیے امریکہ سمیت یوکرین کو بھی یہی ڈر ہے کہ بیلا روس یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے یوکرینی فوج پہلے ہی دعو'ی کر چکی ہے کہ روسی فوج کبھی بھی بیلا روس کے راستے یوکرین پر حملہ کر سکتی ہے روسی بٹالین بیلا روس میں حملے کیلیے مکمل تیار ہے روسی فوج اپنے ٹینک ، ہتھیار لے جانے والی گاڑیاں بیلا روس میں تعینات کر چکی ہے ۔
مزید پڑھیں: برطانیہ اور جرمنی میں روس نے سخت ایکشن لے لیا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے